(ایجنسیز)
قاہرہ…مصر کی عبوری حکومت نے ملک میں عام انتخابات سے پہلے صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے، جنرل سی سی بھی صدارتی امیدوار ہوں گے،اس کا اعلان عبوری صدر عدل منصور نے ایک تقریب کے دوران کیا، اعلان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اب ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر نہیں ہوسکیں گے، جیسا کہ
فوج کی نگرانی میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بنائے گئے ایک پروگرام میں طے ہوا تھا، اور اس فیصلے کے بعد اب ان افواہوں کو تقویت ملنا شروع ہوگئی ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل عبد فتح سی سی صدر کے عہدے کے ایک امیدوار ہوں گے، جولائی میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کو ہٹانے کی کارروائی میں جنرل سی سی کا بے حد اہم کردار تھا۔